3 جولائی 2013 - 19:30
نو منتخب صدر حسن روحانی کی مراجع عظام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخـ صدر حسن روحانی نے آج صبح قم المقدس میں مراجع عظام اور دینی علماء سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخـب صدر حسن روحانی نے آج صبح قم المقدس میں مراجع عظام اور دینی علماء سے ملاقات اور گفتگو کی۔ حسن  روحانی نے قم پہنچنے کے بعد سب سے پہلے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کی زيارت کی اور اس کے بعد انھوں نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی اور دیگر مراجع عظام سے ملاقات اور گفتگو کی، صدر منتخب ہونے کے بعد مراجع عظام سے حسن روحانی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ گذشتہ ہفتہ حسن روحانی کے نمائندوں نے مراجع عظام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲